ہمارے بارے میں
عالم اسلام کی نئی نسل، فرض شناس روشن فکر حضرات اور دیگر تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے اپنی تہذیب و ثقافت، سیاسی، اجتماعی اور قومی سرنوشت میں دلچسپی، عالمی استکباری قوتوں کی جانب سے شدید اور مسلسل نفسیاتی جنگ اور میڈیا یلغار کا مقابلہ کرنے کی ضرورت اور عالمی میڈیا پر استکباری نظام کے قبضے کے پیش نظر اسلامی تعلیمات کی حفاظت اور ان کے پرچار سے متعلق مسلمانان عالم کے دینی، سیاسی، قومی اور شرعی وظائف دوچندان ہوچکے ہیں۔ دوسری طرف انفارمیشن اور اس سے متعلق ٹیکنولوجیز کے روز بروز بڑھتے ہوئے پھیلاو نے جدید دنیا میں ترقی، ثقافتی گفتگو اور فوری اطلاع رسانی کا زمینہ فراہم کر دیا ہے۔
آج تمام اسلامی ممالک کی سرنوشت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے، لہذا ایک مضبوط، عقل مندانہ اور مستحکم باہمی تعاون کے بغیر مختلف محاذوں، خاص طور پر عالمی استکباری قوتوں سے وابستہ بڑی تجارتی کمپنیوں کی جانب سے شروع کردہ میڈیا وار کا مقابلہ کرنا اور ان کی جانب سے درپیش خطرات کو دور کرنا ہرگز ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ اس اہم اور موثر میدان میں درپیش ضروریات کے پیش نظر لبنان اور بعض اسلامی اور غیر اسلامی ممالک کے چند سیاسی، ثقافتی اور میڈیا سے وابستہ ماہرین نے فکری ۔ تجزیاتی نقطہ نظر کے تحت "اسلام ٹائمز" کے نام سے ایک نیوز ویب سائٹ (islamtimes.org) لانچ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس ضمن میں اگرچہ چھوٹا ہی سہی، لیکن ایک موثر قدم اٹھانے کا ارادہ کیا ہے۔
یہ ویب سائٹ جس کا اصلی مرکز لبنان میں واقع ہے، اسلامی بیداری اور اسلام کی عالمی تحریک کے پھیلاو کی خاطر صحیح اطلاع رسانی، اسلام کی سیاسی، اجتماعی اور ثقافتی تعلیمات کو عام کرنے اور مذکورہ بالا عناوین سے متعلق تجزیات پیش کرنے کے مقصد سے بنائی گئی ہے۔ اس ویب سائٹ پر روزانہ انتخاب شدہ اہم ترین تجزیات، مضامین، اخبار، رپورٹس، انٹرویوز اور اسی طرح اسلامی بیداری، عدالت پسندی، معنویت اور اسلام کے حقیقی مفاہیم و اقدار کے بارے میں مفید ڈسکشنز پیش کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس ویب سائٹ پر دنیا کے مستضعفین کی مشکلات، ان کے درد اور ان کا حل اور اسی طرح جدید دنیا میں موجود ثقافتی، سیاسی، اخلاقی اور اقتصادی بحرانوں کے بارے میں مطالب بھی پیش کئے جائیں گے۔
ہمیں دنیا کے مختلف ممالک میں موجود اپنے عزیز، اسلام اور مسلمانوں کی سرنوشت کے بارے میں احساس وظیفہ رکھنے والے قارئین سے توقع ہے کہ وہ اپنی جانب سے مفید مطالب، مقالات، خبریں، رپورٹس اور اسی طرح اپنی مفید تجاویز، انتقادات اور مشوروں سے نوازتے رہیں گے، تاکہ اس ویب سائٹ کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنایا جاسکے۔ وظیفہ شناس علماء، ماہرین، تجزیہ نگاران اور اسکالرز کی جانب سے تعاون اور مدد اس ویب سائٹ کو زیادہ بہتر اور مفید بنانے میں انتہائی موثر ثابت ہوسکتا ہے۔
ہمیں امید ہے کہ مسلمانان عالم اور مستضعفین جہان مختلف میدانوں میں آپس میں وحدت، مثبت تعاون اور عقل مندی کے ذریعے جدید دور میں عظیم اسلامی تہذیب و تمدن کے احیاء، تعمیر نو اور ترقی کے جلد از جلد تحقق پانے میں مددگار ثابت ہوں گے اور اس طرح عدالت اور معنویت کی پیاسی دنیا کو وحی محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاکیزہ چشمے سے سیراب ہونے کا زمینہ فراہم کریں گے۔
لبنان
ڈائریکٹر اسلام ٹائمز